Time 12 جولائی ، 2021
پاکستان

لڑکے لڑکی پر تشددکیس میں ملزمان کیخلاف بھتہ خوری اور جنسی زیادتی کی دفعات شامل

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشددکےکیس میں عثمان مرزا و دیگر ملزمان کے خلاف بھتہ خوری،جنسی زیادتی اور دیگردفعات شامل کردی گئیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنےکے واقعے میں ملوث ملزم محب بنگش اور قیوم بٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کے روبرو پیش کیاگیا۔

ملزم محب بنگش کے منہ کو ڈھانپ کر عدالت لایاگیا، عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا کے ساتھ قیوم بٹ کو کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

ملزم قیوم بٹ کی جانب سے وکیل فاروق سلہری عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نےگرفتار ملزم قیوم بٹ کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جب کہ گزشتہ روز پشاور سے گرفتار ہونے والے ملزم محب بنگش کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ 

مزید خبریں :