دنیا
Time 13 جولائی ، 2021

دنیا افغانستان میں طاقت کے زور پربنی حکومت قبول نہیں کریگی: امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نےکہا ہےکہ دنیا افغانستان میں طاقت کے زور پربنائی گئی حکومت قبول نہیں کرے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  افغانستان میں اُسی حکومت کو تسلیم کیا جائے گا جسے عوامی حمایت حاصل ہو اور جو واضح اکثریت رکھتی ہو، خاص طور پر انسانی حقوق کا احترام کرتی ہو۔

ترجمان نے کہاکہ افغانستان میں حالیہ دنوں تشدد میں زیادہ ہاتھ طالبان کا ہے، 40 سال سے جاری تشدد کے خاتمےکا واحد ذریعہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت ہے۔


مزید خبریں :