Time 13 جولائی ، 2021
کاروبار

مالی سال 2021 میں ترسیلات زر میں27 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2021 میں ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ  ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون کی ترسیلات شامل کرلینے کے بعد مالی سال 2021کی ترسیلات 29 ارب 37 کروڑ ڈالر رہیں جو مالی سال 2020 کے مقابلے 27 فیصد زائد ہیں، مالی سال 2020 میں ترسیلات زر کا حجم 23 ارب ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 7 ارب 66 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں،متحدہ عرب امارات سے 6 ارب 61 کروڑ ڈالر جب کہ دیگر خلیجی ممالک سے 3 ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 2021 میں برطانیہ سے 4 ارب ڈالر، امریکا سے 2 ارب 75 کروڑ اور یورپی یونین سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جو ایک سال میں بالترتیب 58، 58 اور 52 فیصد بڑھی ہیں۔ 

مزید خبریں :