اقرا عزیز نے اداکاری کا آغاز کب کیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ وہ کافی چھوٹی تھیں جب انہیں ڈراموں میں کام کرنے کا شوق ہوا۔

اداکارہ کے ایک انٹرویو کا کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ انڈسٹری میں آنے سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔

اقرا عزیز نے بتایا کہ کم عمری سے ہی میں امی کے دوپٹوں سے ساڑھی باندھ کر بھارتی گانوں پر اداکاری کیا کرتی تھی، شیشے کے سامنے میک اپ کرکے تیار ہوتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں دسویں جماعت کی طالبہ تھی جب پہلی مرتبہ انڈسٹری میں آئی، اس انڈسٹری کے حوالے سے بالکل علم نہیں تھا، یہ تک معلوم نہ تھا کہ لوگ اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، اسے برا سمجھتے ہیں یا اچھا سمجھتے ہیں۔

اقرا کا کہنا تھا کہ ہماری فیملی کا یہ ہی ماننا تھا کہ بیٹی اداکاری کرنا چاہتی ہے، یہ اس کی خواہش ہے اور وہ اسے پورا کرنا چاہتی ہے، اس کے علاوہ ہم نے انڈسٹری کے بارے میں نا کچھ سنا تھا نا ہی اسے جانتے تھے۔

مزید خبریں :