Time 14 جولائی ، 2021
پاکستان

مولانا طارق جمیل نے بیمار بچے کی خواہش پوری کردی

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل  نےزخمی بچے کی خواہش پوری کرنے کے لیے اسلام آباد کا سفر کیا۔

انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے چاہنے والوں کو عالم دین کے اسلام آباد پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔

شیئر کی گئی تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو بچے سے خوش دلی سے ملتے اور مسکراتے ہوئے ہاتھ پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز خاص طور پر اس بچے سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کاسفر کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مولانا صاحب سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مولانا صاحب کی جانب سے بچے کا پتا لگانے کی درخواست کی گئی تھی، بچے کا پتا معلوم کرنے میں 4 دن لگے جو کہ اس وقت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) اسلام آباد میں داخل ہے، بچے کا آپریشن آج کیا جائے گا۔

 مزید برآں عالم دین کی جانب سے عقیدت مندوں سے بچے کے لیے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید خبریں :