ٹوئٹر صارفین کی سہولت کیلئے نئی تبدیلی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی گفتگو کو بامعنی بنانے کیلئے فیچر میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا کہ اب صارف کو اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ اس بات کا فیصلہ کرسکے کہ ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے بعد اس پر کون جواب دے سکے گا اور کون نہیں۔

اس سے قبل صارف محض ٹوئٹ پوسٹ کرنے سے پہلے ہی پرائیویسی لگاتا تھا کہ کون اس کی ٹوئٹ پر رپلائی کرے گا تاہم نئی تبدیلی کے ساتھ اب صارفین پیغام پوسٹ کرنے کے بعد بھی اس بات کا فیصلہ کرسکیں گے۔

اس کیلئے آپ کو ٹوئٹ پر موجود تین ڈاٹ کے آپشن کو منتخب کرنا ہوگا، بعدازاں متعلقہ آپشن کا انتخاب کرکے آپ اس تبدیلی سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس تبدیلی سے ناصرف آپ گفتگو کو محدود کرسکیں گے بلکہ ہراسانی سے بھی بچ سکتے ہیں۔

ٹوئٹر کی مذکورہ تبدیلی اینڈرائیڈ، آئی فون اور ویب کیلئے کی گئی ہے۔

مزید خبریں :