Time 14 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

نادیہ حسین نے مبینہ گھریلو ملازمہ کی ویڈیو کو جھوٹا قرار دیدیا

فوٹو انسٹاگرام
فوٹو انسٹاگرام

اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے مبینہ گھریلو ملازمہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

کچھ روز قبل نادیہ حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک ملازمہ پر بجلی کے معاملے میں غفلت برتنے پر خاصی برہم دکھائی دے رہی تھیں، اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

بعدازاں اداکارہ نے معاملے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک اشتہاری مہم تھی۔

تاہم گزشتہ روز ہیلو میگزین کی جانب سے رانی نامی لڑکی کی ویڈیو شیئر کی گئی جسے کیپشن میں نادیہ کی ملازمہ بتایاگیا ہے۔

ویڈیو میں لڑکی اقرار کررہی ہے کہ غلطی میری تھی، میں فون پر ٹک ٹاک دیکھ رہی تھی، نادیہ مجھے بہنوں کی طرح رکھتی ہیں، آپ سب انہیں برا نہ کہیں۔

تاہم اسی پوسٹ کے نیچے نادیہ حسین نے کمنٹ کرتے ہوئے اس ملازمہ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

نادیہ نے حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ نا یہ میری ملازمہ ہے اور نا کبھی تھی۔

مزید خبریں :