واٹس ایپ اب بغیر انٹرنیٹ کے بھی استعمال کیا جا سکے گا

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک اہم فیچر لانچ کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی بڑی پریشانی دور ہو جائے گی۔

واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے تحت فون کے علاوہ چار دیگر ڈیوائسز پر بھی واٹس ایپ استعمال کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ کے سربراہ کے مطابق اگر صارف کے فون کا انٹرنیٹ ڈس کنیکٹ ہوجائے تب بھی ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سہولت موجود ہوگی یعنی اب لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے فون کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فوٹو: ویب بیٹا انفو
فوٹو: ویب بیٹا انفو

فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون کے کچھ صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جبکہ آئندہ کچھ دنوں میں ہر کوئی اس فیچر تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

مزید خبریں :