کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی ’تصویر‘ سوشل میڈیا پر وائرل

کرینہ کپور اورسیف علی خان کے دوسرے صاحبزادے جے کی مبینہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی  —فوٹو:سوشل میڈٰیا
کرینہ کپور اورسیف علی خان کے دوسرے صاحبزادے 'جے' کی مبینہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی  —فوٹو:سوشل میڈٰیا

بالی وڈ کرینہ کپور  اور  سیف علی خان کے دوسرے صاحبزادے کی مبینہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہئ تاہم اداکارہ اور ان کے خاندان کی جانب سےاب تک  اس تصویر کی کو ئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر کرینہ کپور کےمداحوں کی جانب سے  فین پیج پردو تصاویر پوسٹ کی گئیں  جس میں ایک طرف سیف اور کرینہ کے پہلے بیٹے تیمور علی خان کی تصویر جبکہ دوسری تصویر مبینہ طور پر ان کے دوسرے بیٹے ’جے‘ کی تصویر ہے۔

مداحوں کی جانب سے یہ تصور کیا جارہا ہے کہ یہ دوسری تصویر سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے 'جے' کی ہی ہے۔

کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال فرور ی میں ہوئی تھی اور ان کی کوئی واضح تصویر اب تک اداکارہ کی جانب سے شیئر نہیں کی گئی  جبکہ ان کے نام سے متعلق بھی بہت سی پیشگوئیاں کی جارہی تھیں ۔

آخر کار  رواں ماہ کرینہ کے والد رندھیر کپور کی جانب سے سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام 'جے' ہونے کی تصدیق کی تھی۔

خیال کیا جارہا ہےکہ اداکارہ کی جانب سے اپنے دوسرے بیٹے جےکی تصاویر جلد  سوشل میڈیا پر شیئر کی جائیں  گی۔

مزید خبریں :