پاکستان
Time 15 جولائی ، 2021

بیٹا نہ ہونے پر بیٹی اور بیوی کو قتل کرنیوالے کو دو بار سزائے موت کا حکم

راولپنڈی کی سیشن عدالت کی جانب سے کمسن بیٹی اور بیوی کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی گئی —فوٹو:فائل
راولپنڈی کی سیشن عدالت کی جانب سے کمسن بیٹی اور بیوی کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی گئی —فوٹو:فائل

راولپنڈی کی  سیشن عدالت  کی جانب سے  کمسن بیٹی اور بیوی کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی گئی ۔

مجرم مجاہد علی نے جنوی 2021 میں بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے  بیوی اور کمسن بیٹی کو قتل کردیا تھا  ۔

پولیس کے مطابق عدالت نے مجرم مجاہد علی کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے۔

خیال رہے  مقتول حنا اشفاق کی شادی 4 سال قبل مجاہد  سے ہوئی تھی  بیٹا پیدا نہ ہونے کی وجہ سے  قاتل  نے   اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی اور اپنی بیوی کو گھر میں قتل کردیا تھا۔

مزید خبریں :