پاکستان
Time 15 جولائی ، 2021

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب سےکیسز پر پیشرفت کی رپورٹ طلب کرلی

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے کیسز پر پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین رانا تنویر حسین نے نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کوجواب دہ ہیں ، پی اے سی کو زیر التوا کیسز پر تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں ۔ 

دوران اجلاس رکن کمیٹی خواجہ آصف نےکہاپی اے سی کو کیسز نیب یا ایف آئی اے کو نہیں بھجوانے چاہئیں، پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے، وزارتوں کے ساتھ مل کرمعاملات حل کریں۔

 رکن کمیٹی ایاز صادق نے کہا آج تک یہ پتہ نہیں چلاکہ نیب نے کس سیاستدان یا بیوروکریٹ سے کتنی ریکوری کی۔

اجلاس میں وزارت ترقی و منصوبہ بندی کے مالی سال 2019-20 کے آڈٹ پیراز کاجائزہ بھی لیا گیا۔

مزید خبریں :