Geo News
Geo News

Time 16 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ٹیلی وژن کی سینئر اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کر گئیں

ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

سلطانہ ظفر نے پاکستان ٹیلی وژن سے نشر ہونے  والے  تنہائیاں،عروسہ اور آخری چٹان  جیسے مشہور ڈراموں  میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی ۔

  رپورٹس کے مطابق  اداکارہ  کا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہوا جہاں وہ  ایک   بوتیک چلاتی تھیں۔

اداکارہ کی موت کی وجہ اب تک پتا نہ چل سکی اور نہ ہی  اس حوالے خاندانی  ذرائع سے کچھ معلوم ہو سکا۔

سوشل میڈیا پر سلطانہ ظفر کی موت کی خبر کے بعد  ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔