16 جولائی ، 2021
کے الیکٹرک نےجنوری سے جون تک 6 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےذریعے کراچی کے صارفین پر ساڑھے 5 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنےکے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست جمع کروادی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے نیپراکواپریل کے لیے 87 اورمئی کے لیے فی یونٹ بجلی 64 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔
جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 21 پیسے اضافہ مانگا گیا ہے ۔
کے الیکٹرک نے جنوری سے مارچ2021کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بھی فی یونٹ بجلی36پیسے اضافہ کی درخواست کی ہے۔
دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بھی کراچی کے سوا ملک بھر کے صارفین پر صرف جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے 13ارب روپےکی وصولی کے لیے درخواست دے دی ہے جس سماعت 28جولائی کو ہوگی۔