پاکستان
Time 16 جولائی ، 2021

صدر مملکت عارف علوی نے ٹک ٹاک جوائن کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف لِپ سِنکنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلیا۔

صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان ٹک ٹک پر بھی موجود ہیں۔

 صدر مملکت کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہےکہ وہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مثبت اور محرک جذبات کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ٹک ٹاک صارفین کے لیے متاثر کن ویڈیوز  شیئر کرتے رہیں گے۔

ٹک ٹک پر صدر مملکت کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ' میں پاکستان کا وہ  خواب دیکھنے والا شخص ہوں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہا ہے، میرے لیے  پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کررہا ہے، نوجوان پاکستان کی تعمیر میں دلچسپی لیں یہ آپ کا ملک ہے'۔ 

خیال رہے کہ ٹک ٹاک ایپ پر پاکستان میں متعدد مرتبہ عدالتوں کی جانب سے پابندی لگائی جاچکی ہے جس کی وجہ ایپ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو روکنے میں ناکامی بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :