گھر پر کھانے کو نہیں ہوتا تھا تو نمک سے روٹی کھاتے تھے: بھارتی سنگھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کامیڈین ملکہ بھارتی سنگھ نے اپنی زندگی کے مشکل اور تلخ پہلوؤں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ قومی سطح کی رائفل شوٹر اور تیر انداز تھیں۔

بھارتی سنگھ نے اداکار و میزبان منیش پال سے گفتگو کرتے ہوئے اس وقت کا تذکرہ کیا جب ان کے گھر کچھ کھانے کو نہیں ہوتا تھا۔ 

بھارتی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی ایک دکان میں ملازمت کرتا تھا جب کہ والدہ اور بہن کسی کمپنی میں کمبل سینے کا کام کرتی تھیں۔

بھارتی نے انکشاف کیا کہ میری والدہ لوگوں کے گھروں میں کھانا بھی پکاتی تھیں اور کبھی کبھی ان کے گھروں کا کام کیا کرتی تھیں، بعض اوقات ہمارے گھر کچھ پکانے کو نہیں ہوتا تھا تو ہم نمک سے روٹی کھاتے تھے۔

لافٹر کوئین نے مزید بتایا کہ میں اپنے کالج میں قومی سطح کی رائفل شوٹر اور تیرانداز تھی، مجھے حکومت کی طرف سے کھانے پینے کیلئے 15 روپے روز کے ملتے تھے جس میں سے 5 روپے کا جوس صرف طاقت کیلئے پیتی تھی کیونکہ مجھے پریکٹس کرنا ہوتی تھی، باقی کے 10 روپے میں بچالیا کرتی تھی۔

بھارتی کا کہنا تھا کہ مہینے کے آخر میں ان بچائے گئے پیسوں سے گھر میں پھل اور سبزیاں لے کر جاتی تھی، میرے بھائی بہن مہینے کے آخر کا انتظار کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری ماں 22 برس کی تھیں جب والد دنیا سے چلے گئے، انہوں نے بہت مشکلات اٹھائیں، دکاندار پیسے وصول کرنے گھر آجاتے تھے۔

مزید خبریں :