مداحوں نے امیتابھ کو سونو سود بنادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن کی جانب سے گزشتہ روز ماضی کی ایک تصویر شیئر کی گئی جو کہ ان کی فلم 'ریشماں اور شیرا' کی تھی۔

امیتابھ بچن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ریشماں اور شیرا کیلئے میرا ٹیسٹ لک تھا، یہ تصویر 1969 کی ہے جب میں اس فلم کیلئے منتخب کیا جاچکا تھا۔

تاہم اداکار کی اس تصویر پر جہاں متعدد فنکاروں نے ان کی تعریف کی وہیں مداح اور کچھ دیگر اداکار حیران و پریشان نظر آئے۔ 

امیتابھ بچن کی پوسٹ پر کئی لوگوں نے تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر سونو سود کی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

مداحوں کے مطابق امیتابھ بچن اس تصویر میں بالکل اداکار سونو سود کی طرح دِکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے تو امیتابھ کو سونو بناتے ہوئے کہا کہ اپنی اصل آئی ڈی سے آؤ۔

مزید خبریں :