دنیا
Time 19 جولائی ، 2021

برطانیہ میں کورونا پابندیاں ختم، منچلوں کے بھنگڑے اور آتشبازی

برطانیہ میں کورونا پابندیاں ختم کر دی گئیں جس کے بعد منچلوں کی بڑی تعداد خوشی کے مارے سڑکوں پر نکل آئی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ برطانیہ کو لاک ڈاؤن سے نکالنے کا یہ صحیح وقت ہے، اگر ہم اب بھی یہ نا کر سکے تو ہم اپنے آپ سے پوچھ رہے ہوں گے کہ کیا ہم کبھی اس سے باہر آ سکیں گے؟

برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا پابندیاں ختم ہونے کے اعلان کے بعد منچلوں کی بڑی تعداد مانچسٹر سٹی سینٹر پہنچ گئی، نائٹ کلبس اور ریسٹورنٹس کے باہر بھی نوجوانوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منچلوں کی جانب سے بھنگڑے ڈالے گئے اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

برطانوی وزارت صحت کے مطابق بعض مقامات پر فیس ماسک کی پابندی کرنا ہو گی تاہم قانون کے مطابق یہ لازمی نہیں ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم، وزیر صحت اور چانسلر آئسولیشن میں ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ کیسز بڑھ رہے ہیں۔

کچھ سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کیسز جو ابھی روزانہ 50 ہزار تک ہیں، آگے جا کر 2 لاکھ روزانہ تک پہنچ جائیں گے۔

مزید خبریں :