Time 19 جولائی ، 2021
پاکستان

اسرائیلی سافٹ ویئر سے وزیراعظم عمران خان کا نمبر بھی ہیک کرنےکی کوشش کی گئی، امریکی اخبار

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ جاسوسی کے اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کا نمبر بھی ہیک کرنےکی کوشش کی گئی۔

امریکی اخبار نے بتایا کہ جاسوسی کے اسرائیلی نظام سے پاکستان سمیت کئی ملکوں کی شخصیات کے فون ہیک کیےگئے۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا پرانا نمبر بھی ہیک کرنےکی کوشش کی گئی تھی جبکہ بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے فون کی بھی ہیکنگ کی گئی۔

خیال رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ ویئر کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جبکہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔

ان تمام افراد کی جاسوسی اسرائیلی سائبر فرم این ایس او کے سافٹ ویئر پیگا سس کے ذریعے کی گئی۔

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت کے پاس جاسوسی، نگرانی اورڈی کوڈ کرنے کی صلاحیت ہے اور بھارت میں اسرائیلی جاسوس نظام پیگاسس کے ذریعے ہیکنگ کی جاتی ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت 10 ممالک اسرائیلی کمپنی کے کلائنٹ ہیں۔

مزید خبریں :