چائے کے ساتھ اسنیکس کھانا واقعی ضروری ہے؟

کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا ہے؟ کہ صرف چائے ہمارے گلے سے نہیں اُترتی ہم چائے کے ساتھ کبھی نمکو، کیک رسک ،سنیکس وغیرہ ضرور کھاتے ہیں —فوٹو :فائل
کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا ہے؟ کہ صرف چائے ہمارے گلے سے نہیں اُترتی ہم چائے کے ساتھ کبھی نمکو، کیک رسک ،سنیکس وغیرہ ضرور کھاتے ہیں —فوٹو :فائل

چائے ہماری روز مرہ کی  زندگی کا  ایک اہم حصہ ہے ، ناشتے میں چائے، نیند آرہی ہو تو چائے ، مہمان آگئے تو چائے، آفس کے دوران چائے، شام کے وقت چائے، ہم تقریباً دن میں 3  بار تو چائے پی ہی لیتے ہیں ۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ صرف چائے ہمارے گلے سے نہیں اُترتی، ہم چائے کے ساتھ کبھی نمکو، کیک رسک ، اسنیکس وغیرہ  ضرور کھاتے ہیں۔

کیا واقعی ہمیں چائے کے ساتھ ان سب چیزوں کو کھانا چاہیے؟

حال ہی میں بھارت سے تعلق رکھنے والی فوڈ تھراپسٹ  ڈاکٹر  ریا بینرجی  نے انسٹا گرام پر   ویڈیو اپلوڈ کرتےہو ئے صارفین سے پوچھا کہ کیا  آپ لوگوں  کو  واقعی چائے کے ساتھ مختلف چیزیں کھانے کی ضرورت ہے؟


ڈاکٹر ریا بینرجی نے کہا کہ لوگ  اکثر  چائے کے ساتھ اسنیکس اور  مختلف چیزیں کھاتے ہیں جبکہ انہیں بھوک بھی نہیں ہوتی، آج کل   ہمارے وزن بڑھنے کی یہ ایک اہم وجہ ہے۔

 انھوں نے  صارفین کو مشورہ دیا کہ ہمیشہ چائے  کے ساتھ اسنیکس کھانے کی ضرورت نہیں ہے، آپ ضرور کھائیں  پر جب آپ کو بھوک لگ رہی ہو ،غیر ضروری کھانے سے پرہیز کریں۔

ڈاکٹر ریا کے مطابق ہر کسی کو اپنےصحیح کھانے پر توجہ دینی چاہیے، بھوک لگے تو اچھا کھانا کھائیں  تاکہ آپ کا نظام انہضام ٹھیک رہ سکے۔

مزید خبریں :