دنیا
Time 19 جولائی ، 2021

پولیس افسر نے چپس کے پیکٹ سے کیسے زخمی شخص کی جان بچائی؟

امریکی شہر نیویارک میں پولیس افسر رونلڈ کینیڈی نے چپس کے خالی بیگ اور ٹیپ کی مدد سے زخمی شہری کی جان بچالی —فوٹو :فائل
امریکی شہر نیویارک میں پولیس افسر رونلڈ کینیڈی نے چپس کے خالی بیگ اور ٹیپ کی مدد سے زخمی شہری کی جان بچالی —فوٹو :فائل

امریکی شہر نیویارک میں پولیس افسر ' رونلڈ کینیڈی' نے چپس کے خالی پیکٹ اور ٹیپ کی مدد سے زخمی شہری کی جان بچالی۔

زخمی شخص کو چھریوں کے وار سے زخمی کیا گیا تھا، ایمبولنس آنے تک پولیس افسر نے چپس بیگ کو ٹیپ کی مدد سے زخمی شخص کے سینے میں لگی چوٹ پر بہتے ہوئے خون کو روکنے کیلئے چپکا دیا۔

زخمی شخص کو بعد میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ یہ واقع 7 جولائی کو نیویارک میں ہارلم لینو کس ایوینیو کے قریب پیش آیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کے اس عمل سے زخمی شخص کی جان بچ گئی۔

شہری کی جان بچانے پر نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے  افسر کی کافی تعریف کی جارہی ہے، اسی حوالے سے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے کمشنر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے رونلڈ کینیڈی کی تعریف کی ہے۔

اس کے علاوہ  نیو یارک پولیس  11 جولائی کو اسی معاملے میں ایک 38 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

مزید خبریں :