پاکستان
Time 19 جولائی ، 2021

شہری پابندیاں نہیں چاہتےتوکورونا ایس او پیز پر عمل کریں، ترجمان سندھ حکومت

ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب کا کہنا ہےکہ کورونا کی صورتحال پھر خراب ہو رہی ہے ، شہری اگر چاہتے ہیں کہ پابندیاں نہ لگیں تو ضابطہ اخلاق (ایس او پیز) پر عمل کریں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اگر اسپتالوں میں جگہ نہیں رہی تو حالات اور خراب ہوں گے ، پھر یہی ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی والے الزام لگائیں گے۔

 مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ حکومت بھی کوئی پابندی عائد نہ کرے، مگر جب صورتحال کنٹرول میں نہیں رہےگی اور ایس او پیز پر عمل نہ ہوگا تو حکومت مجبوراً سخت فیصلےکرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بڑھتے ہوئےکورونا کیسز الارمنگ صورتحال کی نشاندہی کر رہے ہیں، 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح 23 فیصد ہے، کراچی میں 10 روز پہلے یہ شرح 8 فیصد تک چلی گئی تھی۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ویکسین وافر مقدار میں دستیاب ہے ،شہری کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوائیں۔

مزید خبریں :