پاکستان
Time 20 جولائی ، 2021

سمیع اللہ کے مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار

بہاولپور میں اولمپیئن سمیع اللہ خان کےمجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے اور مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال بھی چوری ہوگئی تھی۔

اس کے ساتھ ہی مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

بہاولپور پولیس نے اولمپیئن سمیع اللہ خان کےمجسمے سے نازیبا حرکت کرنے، ہاکی اور بال چوری کرنے والا ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد سے پکڑا  اور  ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

بہاولپور پولیس نے بھی گرفتار ملزم کی مجمسے کے پاس ہتھکڑی لگی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔ 

مزید خبریں :