دنیا
Time 20 جولائی ، 2021

تمام انگلیوں سے محروم کوہ پیما پاکستان کی چوتھی بلند چوٹی سر کرنے کے بعد لاپتہ

57 سالہ کِم ہونگ بِن دنیا کی 12 ویں اور پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی ’براڈ پیک‘ سر کرنے کے بعد چین کی طرف سے واپس آتے ہوئے لاپتہ ہوئے— فوٹو: فائل
57 سالہ کِم ہونگ بِن دنیا کی 12 ویں اور پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی ’براڈ پیک‘ سر کرنے کے بعد چین کی طرف سے واپس آتے ہوئے لاپتہ ہوئے— فوٹو: فائل

جنوبی کوریا کے معذورکوہ پیما  پاکستان میں موجود دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک سر  کرنے کے  بعد واپسی کے سفر پر لاپتہ ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 57 سالہ کِم ہونگ بِن نے حال ہی میں دنیا کی 12 ویں اور پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8047 میٹر) سر کی تھی جس کے بعد وہ چین کی طرف سے واپسی کے سفر پہ تھے کہ مبینہ طور پر  برف کی ایک دراڑ میں گرگئے۔

 کِم ہونگ بِن دنیا کے پہلے معذور شخص ہیں جنہیں  دنیا کی تمام بلندترین 14 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم ہونگ کی تلاش کے لیے ابتدائی سرچ آپریشن ناکام رہا ہے اور بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

کورین میڈیا کے مطابق 30 سال قبل امریکی ریاست الاسکا میں ایک مہم کے دوران کم ہونگ بن  کی تمام انگلیاں سخت سردی کے باعث ضائع ہوگئی تھیں۔

مزید خبریں :