کاروبار
Time 20 جولائی ، 2021

یوکرین سے 8 لاکھ ٹن گندم کی خریداری میں رکاوٹ آگئی

یوکرین سے لاکھوں ٹن گندم کی خریداری میں رکاوٹ  پیدا ہوگئی۔

شپنگ ذرائع کے مطابق اگلے ماہ یوکرین سے 8 لاکھ ٹن گندم خریداری کرنی ہے تاہم پاکستان میں بحری جہاز کے یوکرینی عملے کے آنے پر پابندی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بحری جہاز کے عملے پر پابندی کی وجہ سے یوکرین سے 8 لاکھ ٹن گندم کی خریداری میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔

پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کورونا ایس او پی کے تحت عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب شپنگ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین سے گندم منگوا کر اس کے کریو پر پابندی عجیب ہے، یوکرینی کریو میں اکثر ویکسینیٹڈ جبکہ بیشتر  کورونا ٹیسٹ کے بعد آتے ہیں۔

مزید خبریں :