Time 21 جولائی ، 2021
پاکستان

ملک بھر میں عید الاضحیٰ پر کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں

ملک بھر میں عید الاضحیٰ پر کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث این سی او سی نے عوام سے ایس او  پیز  پر سختی سے عمل درآمد کی اپیل کی ہے تاہم عوام کی جانب سے زیادہ تر مقامات پر ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ کر 6.26 فیصد پر آگئی ہے، این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 2579 کیس رپورٹ ہوئے اور 40 افراد انتقال کر گئے۔ پاکستان  میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بھی 51 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :