کھیل
Time 21 جولائی ، 2021

قومی ٹیم دورہ انگلینڈ مکمل کرکے ویسٹ انڈیز روانہ

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد قومی اسکواڈ ویسٹ انڈیز روانہ ہوگیا ۔

دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی اور دونوں سیریز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انگلینڈ کے بعد اب قومی ٹیم کالی آندھی کو انہی کے دیس میں قابو کرنے کے مشن پر بارباڈوس روانہ ہوگئی۔

پاکستان ٹیم  ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلےگی، پاکستان میں موجود 11 کھلاڑی بھی 26 جولائی کو بارباڈوس جائیں گے۔

 ان تمام 11 کھلاڑیوں کی پاکستان میں آئسولیشن کل سے شروع ہوگی،ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے،  تمام 11کھلاڑی 26جولائی کو براستہ لندن بار بارڈوس روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12اگست سے جمیکا میں کھیلا جائےگا۔

مزید خبریں :