Geo News
Geo News

Time 22 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ثانیہ شمشاد کے ہاں بیٹے کی پیدائش

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ ثانیہ شمشاد کے گھر گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

اداکارہ نے بیٹے کی پیدائش کی خبر انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔

ثانیہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ننھے مہمان کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔

انہوں نے کیپشن میں عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ عید کے اِس مبارک دن پر اللہ پاک نے ہمیں زندگی کا خوبصورت ترین تحفہ عطا کیا ہے۔ 

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ دنیا میں آنے والا مہمان لڑکا ہے جب کہ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

خیال رہےکہ اداکارہ ثانیہ شمشاد کی شادی جولائی 2019 میں ہوئی تھی جب کہ رواں برس مئی میں انہوں نے اپنے گھر ننھے مہمان کی جلد آمد کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :