Can't connect right now! retry

پاکستان
22 جولائی ، 2021

طالبہ کو خنجر مار کر زخمی کرنے والا مجرم شاہ حسین سزا مکمل ہونے پر جیل سے رہا

قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کو چھریاں مار کر زخمی کرنے والے اس کے کلاس فیلو شاہ حسین کو سزا مکمل ہونے پرلاہور کی جیل سے رہا کردیا گیا۔

قانون کے طالب علم شاہ حسین کے خلاف کلاس فیلوخدیجہ صدیقی پر3مئی 2016 کو حملے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق خدیجہ اپنی چھوٹی بہن کو شملہ پہاڑی کے قریب اسکول سے لینے گئی، ڈیوس روڈ پر شاہ حسین نے اس پرچھریوں سے حملہ کر دیا اور 23 وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔

ٹرائل مکمل ہونے پر شاہ حسین کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے29جولائی2017 کو 7 سال قید کی سزا سنائی۔

اپیل میں سیشن عدالت نے شاہ حسین کی سزا2 سال کم کرکے 5 سال کر دی جبکہ جون2018 میں لاہور ہائیکورٹ نے سزا ختم کر کے شاہ حسین کو بری کر دیا تاہم جنوری2019 میں سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا بریت کا حکم ختم کرکے اس کی5سال قیدکی سزا بحال کر دی۔

سزا مکمل ہونے پر شاہ حسین کو لاہور کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM