کاروبار
Time 23 جولائی ، 2021

آئی ایم ایف غریب ممالک کو رعایتی قرضے فراہم کرے گا

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے غریب ملکوں کو رعایتی قرضے فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔

آئی ایم ایف کا کہناہے کہ کم آمدن والے ممالک کی مدد کیلئے زیرو شرح سود پر قرضے دیے جائیں گے، اس سپورٹ کا مقصد کورونا سے نمٹنا اور معاشی بحالی میں مدد دینا ہے۔

عالمی ادارے نے کہا کہ اب ایمرجنسی فنڈز کے بجائے طویل مدتی قرضے دیے جائیں گے اور قرضوں کی عمومی حد سے 45 فیصد زیادہ قرضے دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :