23 جولائی ، 2021
لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ میرا نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اداکارہ میرا نے بتایا کہ جلد ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔
میرا کا کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہو کر سیاست میں قدم رکھ رہی ہوں۔