Time 23 جولائی ، 2021
پاکستان

داسو واقعے میں مرنے والے 9 چینی انجینیئرز کی میتیں چین روانہ

داسو واقعے میں مرنے والے 9 چینی انجینیئرز کی میتیں چین روانہ کردی گئیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اور چینی سفیرنونگ رونگ نے میتیں اسلام آباد ائیرپورٹ سے روانہ کیں۔

خیال رہے کہ 14 جولائی کو اپرکوہستان میں پیش آنے والے واقعے میں 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واقعے میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

مزید خبریں :