Time 23 جولائی ، 2021
پاکستان

کراچی کے ساحل پرپھنسے بحری جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجودگی کا انکشاف

کراچی کے ساحل پرپھنسے پاناما کے بحری جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

شپنگ ماہرین کے مطابق استنبول سفر کیلئے جہاز میں تقریباً 5 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہونا چاہیے اور ساحل پر پھنسے جہاز سے  تیل رِسنے کا خدشہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

شپنگ ماہرین کے مطابق تسمان اسپرٹ کی طرح جہازسے تیل کا رساؤ ہوسکتا ہے لہٰذا  ساحل کو ممکنہ آلودگی سے بچانے کیلئے جہاز سے فوری تیل نکالا جائے۔

ہینگ ٹونگ 77 کراچی کے ساحل پر بدستور دھنسا ہوا ہےجس کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین نے جہاز کا دورہ کیا۔ 

مزید خبریں :