کسی کو پرچی یا شارٹ کٹ کہنا انتہائی غلط ہے: رمشا خان

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رمشا خان نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی کے ذاتی تجربے کے بارے میں جانے بغیر ان پر تنقید نہ کریں۔

رمشا خان کا ایک ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اقربا پروری سمیت صارفین کی جانب سے فنکاروں کیلئے تنقیدی رویے پر بات کررہی ہیں۔

ویڈیو میں رمشا خان نے ناقدین سے متعلق کہا کہ جو لوگ اس طرح سوچتے ہیں کہ کوئی فنکار اقربا پروری کے طور پر انڈسٹری میں آیا ہے، یا کسی کو جج کرتے ہیں تو آپ کو نہیں پتا کہ یہاں تک پہنچنے کیلئے اس کا سفر کیسا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ پرچی پرچی کہتے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم ہوتا کہ جسے وہ یہ کہتے ہیں وہ کتنی محنت کررہا ہوتا ہے، خود کو ثابت کرنے اور کسی مقام پر پہنچنے کیلئے انہوں نے ناجانے کتنی راتیں یوں ہی جاگتے ہوئے گزاری ہوتی ہیں۔

رمشا نے کہا کہ کسی کو کہنا کہ یہ تو شارٹ کٹ پر آگیا ہے، یا یہ تو پرچی پر آگئی ہے بہت غلط بات ہے، ہم سے متعلق صرف خدا فیصلہ کرسکتا ہے کہ ہم کیسے ہیں، ہر کسی کی زندگی میں مشکلات ہوتی ہیں تو تھوڑا سا احساس کرلیں۔

مزید خبریں :