Geo News
Geo News

Time 21 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ رمشا خان اور علی عباس کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

فوٹو:فائل

اداکارہ رمشا خان کے لیے اگر کہا جائے وہ آئی اور شوبز انڈسٹری میں چھاگئی تو بے جا نہ ہوگا لیکن بہت ہی کم لوگوں کو ان کے نامور اداکار علی عباس کے ساتھ تعلق کا علم ہے۔

 اپنے حالیہ انٹرویو میں  مقبول اداکار علی عباس کا کہنا تھاکہ شاید زیادہ تر لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ میں اور رمشا خان ایک دوسرے کے فرسٹ کزن بھی ہیں۔

علی عباس کا کہنا تھا کہ رمشا بچپن سے مجھے علی بھائی کہتی آئی ہے اور شوبز میں آکر ہمیں ایک ڈرامہ سین کے لیے جب ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر رومانوی باتیں کرنا پڑیں تو پہلے پہل میرے اور رمشا کے پسینے چھوٹ گئے لیکن ہم نے بالاخر اپنے جذبات پر قابو پا لیا۔

واضح رہے کہ بالی وڈ انڈسٹری کی طرح پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھی ایسی کئی رشتہ داریاں موجود ہیں جن سے مداح ناواقف ہیں مثلاً اداکار آغا علی اور علی عظمت بھی آپس میں کزن ہیں۔ اسی طرح  اداکار آغا علی اور علی عباس بھی کزن ہیں۔

 اسی طرح شوبز سے منسلک  احمد علی بٹ اور سونیا جہاں ملکہ ترنم  نور جہاں کے نواسہ نواسی ہونے کے باعث آپس میں کزن بھی ہیں جبکہ اداکارہ و میزبان نور  بخاری اور ثنا فخر بھی آپس میں کزن ہیں۔