کھیل
Time 24 جولائی ، 2021

ٹوکیو اولمپکس میں کھلاڑیوں کے دیے جانے والے میڈلز کیلئے سونا کہاں سے آیا؟

کھلاڑیوں کیلئے کم وبیش 5000 میڈلز جاپانی شہریوں کی جانب سے عطیہ کیے گئے 79 ہزار ٹن موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک اشیا کی مدد سے بنائے گئے ہیں— فوٹو: رائٹرز
کھلاڑیوں کیلئے کم وبیش 5000 میڈلز جاپانی شہریوں کی جانب سے عطیہ کیے گئے 79 ہزار ٹن موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک اشیا کی مدد سے بنائے گئے ہیں— فوٹو: رائٹرز

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے پہلے روز جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعام کی صورت میں میڈلز دیے گئے جس میں چین نے ایونٹ کا پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خواتین 10 میٹر ایئر رائفل شوٹنگ مقابلے میں چینی کھلاڑی یانگ کیو ایان نے فائنل میں فتح حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ مقابلے میں  روسی اولمپک کمیٹی کی ایناستازی نے سلور اور سوئٹزرلینڈ کی نینا کرسٹن نے برانز میڈل حاصل کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے مقابلے  آسکا شوٹنگ رینج میں منعقد کیے گئے جہاں اس سے قبل 1964 میں بھی شوٹنگ مقابلے ہوچکے ہیں، کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر تھامس باخ کی جانب سے فتحیاب کھلاڑیوں کو میڈلز فراہم کیے گئے جو کھلاڑیوں  نے خود کو  پہنائے۔

اس کے علاوہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اولمپکس اور  پیر المپکس میں جیتنے پر کھلاڑیوں کیلئے کم وبیش 5000 میڈلز جاپانی شہریوں کی جانب سے عطیہ کیے گئے 79 ہزار ٹن موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک اشیا کی مدد سے بنائے گئے ہیں جسے جاپانی ڈیزائنر کاوانی نے ڈیزائن کیا ہے۔

میڈلز تیار کرنے والوں کو ان برقی آلات سے مطلوبہ مقدار میں سونا، چاندی اور کانسی جمع کرنے میں دو سال کا عرصہ لگا۔

پہلے دن کے مقابلوں کے اختتام پر چین سب سے زیادہ 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹوکیو 2020 آفیشل ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ ٹوکیو 2020 آفیشل ویب سائٹ


مزید خبریں :