Geo News
Geo News

Time 25 جولائی ، 2021
کھیل

ٹوکیو اولمپکس: قومی ویٹ لفٹر طلحہ طالب آج ایکشن میں نظر آئیں گے

ٹوکیو  اولمپکس میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔

طلحہ طالب 67 کلوگرام ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں شریک ہوں گے، ویٹ لفٹنگ کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوگا۔

خیال رہے بیڈمنٹن میں پاکستان کی نمبر ون کھلاڑی ماحور شہزاد کو جاپان کی اکانے یاما گوچی نے اسٹریٹ سیٹس میں ہرادیا تھا جب کہ شوٹنگ میں گلفام جوزف ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔