ویڈیو: گھوڑا دلہے کو لیکر فرار

شادی بیاہ کے موقع پر گاہے بگاہے اس قسم کے منفرد اور دلچسپ واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔

ایسے ہی ایک دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جہاں گھوڑے پر سوار دلہے کو اپنی ہی شادی سے نا چاہتے ہوئے بھاگنا پڑ گیا۔

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے نزدیک رام پورہ گاؤں میں دلہے کو بٹھانے کی غرض سے گھوڑا منگوایا گیا، دلہا اس پر سوار بھی ہوا لیکن شرارتی بچوں نے گھوڑے کو غصہ دِلا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گھوڑے کے قریب کسی بچے نے پٹاخہ جلا دیا جس کے باعث گھوڑا بدک گیا اور دلہے سمیت دوڑ لگا دی۔

تقریب میں موجود مہمانوں نے بھی گھوڑے کے پیچھے بھاگنا شروع کر دیا اور بالآخر 4 کلو میٹر کی مسافت کے بعد گھوڑے کو قابو کرلیا گیا، خوش قسمتی سے اس واقعے میں دلہے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مزید خبریں :