کھیل
Time 25 جولائی ، 2021

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ری شیڈول کردیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان  کو ری شیڈول کردیا گیا  جس کے بعد سیریز کا  آغاز  اب 28 جولائی سے ہوگا۔ 

اس سے قبل  دونوں  ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ  27 جولائی کو کھیلا جانا تھا۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز تاخیر سے ختم ہونے کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ردوبدل کیا گیا۔

 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ التواء کا شکارہوا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم  اب  ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 کی بجائے4 میچز کھیلے گی۔

 میچ میں کمی کے ساتھ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اب 28 جولائی کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا جبکہ  باقی 3 میچز شیڈول کے مطابق گیانا میں ہوں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اب 28 جولائی کو شروع ہوگی جبکہ دوسرا میچ 31 جولائی، تیسرا یکم اگست اور چوتھا 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 12 اگست سے شروع ہوگی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اگست سے کھیلا جائے گا۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم 25 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔

مزید خبریں :