Time 26 جولائی ، 2021
پاکستان

کراچی میں منی لانڈرنگ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ

سی ٹی ڈی کی جانب سے متعدد گرفتار دہشتگرد منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں، حکام— فوٹو:فائل
سی ٹی ڈی کی جانب سے متعدد گرفتار دہشتگرد منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں، حکام— فوٹو:فائل

کراچی میں منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیاگیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ افسران کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کے کیس کی تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تمام مقدمات کی تفصیلات سے پر فارمے کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا جس میں ملزم کا نام، کیس کی موجودہ صورتحال اور منی لانڈرنگ کے ثبوت شامل کیے جائیں گے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کیسز کی منتقلی کا مقصد منی لانڈرنگ کی باریک بینی سے تفتیش کرنا ہے کیونکہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات ایف آئی اے کے طرز پر نہیں ہو سکتی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے متعدد گرفتار دہشتگرد منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :