Time 28 جولائی ، 2021
پاکستان

ملک بھر میں 2 اگست سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج متوقع

ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باوجود 2 اگست سے اسکول کھولے جانے یا نا کھولے جانے کے معاملے پر غور  آج ہوگا۔

اگلے ماہ سے ملک بھر میں اسکول کھولے جانے کے معاملے پر غور کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر ( این سی اوسی) میں ہوگا، اجلاس میں  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے آج مزید 44 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 131 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 15 ہزار 827 تک جاپہنچے ہیں۔


مزید خبریں :