Time 28 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کیا کبریٰ خان اور گوہر رشید نے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے؟

فوٹوفائل
فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اور  اداکار گوہر  رشید نے شادی کے حوالے سے اپنی رائے واضح کر دی۔

اداکار گوہر  رشید کبریٰ خان کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان کی جانب سے کیے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شوبز  شخصیات  نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق بات چیت کی۔

گوہر  رشید کا کہنا تھا کہ ان کا فی الحال شادی کے حوالے سے کوئی پلان نہیں ہے، شادی کے لیے کسی قسم کی کوئی منصوبہ بندی نا کرنے کی وجہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے گوہر رشید کا کہنا تھا کہ کیوں کہ انھوں نے ابھی تک اس حوالے سے کچھ سوچا نہیں ہے۔

دوسری جانب شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ اپنی ذات کی نشوونما کے سفر میں ہوں اور جو میچیورٹی اور آزادی اکیلے میں رہتے ہوئے کرسکتے ہیں وہ کسی کے ساتھ نہیں کرسکتے۔

اداکارہ کاکہنا تھا کہ ابھی میں اپنی ذات پر کام کر رہی ہوں، جب یہ سفر مکمل ہو جائے گا تو شادی بھی ہو جائے گی لیکن اس میں ابھی وقت ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے مابین گہری دوستی ہے اور دونوں اس گہری دوستی کے حوالے سے مداحوں  کے درمیان مستقبل کی نئی جوڑی قرار دیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :