بندریا کی اپنے بچے کو نہلانے کی ویڈیو وائرل

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بندر  ایک ایسا جانور  ہے جس کی حرکتیں اکثر و بیشتر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ بندر کس طرح ندی پر بیٹھی اپنے بچے کو نہلا رہی ہے۔

مادہ بندر اپنے بچے کے منہ پر پانی ڈال رہی ہے جبکہ بچہ پانی سے مسلسل نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

وائرل ویڈیو  پر کئی صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا جبکہ متعدد نے اس پر اپنے تبصرے پیش کیے۔

گزشتہ روز شیئر کی جانیوالی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں :