28 جولائی ، 2021
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ہمیشہ اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل چرا لیتی ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ اور بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی ایک چیز چوری کی ہے۔
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں وہ چیز کیا ہے؟
عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پرکچھ تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جن میں اداکارہ کو سیاہ رنگ کی ٹوپی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ٹوپی کسی اور کی نہیں بلکہ ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ جب آپ اسے یاد کررہے ہوں تو آپ اس شخص کی کوئی چیز چوری کرلیں اور پھر اس کے ساتھ کئی سیلفیاں لیں۔
عالیہ بھٹ نے پوری دنیا کو بتادیا کہ جب وہ اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کو یاد کرتی ہیں تو ان کی چرائی ہوئی ٹوپی پہن کر سیلفیاں لیتی ہیں۔
اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے مزے مزے کے تبصرے کیے جارہے ہیں اور اُمید کی جارہی ہے کہ دونوں اداکار جلد ہی شادی کرلیں گے۔
واضح رہے دونوں اپنی آنے والی نئی فلم'برہماسترا' میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے ۔