کھیل
Time 28 جولائی ، 2021

'برمودا ' اولمپکس کی تاریخ میں گولڈ میڈل جیتنے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا

فلورا ڈفی نےمقررہ فاصلہ ایک گھنٹے ،55 منٹ اور کچھ سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی حاصل کی —فوٹو: رائٹرز
فلورا ڈفی نےمقررہ فاصلہ ایک گھنٹے ،55 منٹ اور کچھ سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی حاصل کی —فوٹو: رائٹرز

برمودا سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ 'فلورا ڈفی' نے ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کے ٹرائی تھلون کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

 فلورا ڈفی  نےمقررہ فاصلہ ایک گھنٹے ،55 منٹ اور کچھ سیکنڈز  میں  طے کر کے کامیابی حاصل کی۔

ٹوکیو اولمپکس میں برمودا نے اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا ہے جبکہ یہ اولمپکس کی تاریخ میں بھی برمودا کا پہلا گولڈ میڈل ہے اور یوں وہ اولمپک گولڈ جیتنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا ہے۔

برمودا کی آبادی تقریباً  62000 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس سے قبل باکسر کلیرنس ہل نے 1976 میں مونٹریال اولمپک میں مردوں کے 81 کلوگرام ہیوی ویٹ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

واضح رہے  برمودا کے علاوہ  فلپائن نے بھی گزشتہ روز  ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا جو اس کا اولمپکس کی تاریخ میں پہلا سونے کا تمغہ ہے۔ 

مزید خبریں :