29 جولائی ، 2021
حکومت پنجاب نے کورونا ویکسی نیشن نا کروانے والوں کا سرکاری دفاتر میں داخلہ بند کر دیا۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کورونا ویکسین نا لگوانے والے وزیراعلیٰ آفس اور سول سیکرٹریٹ سمیت کسی بھی سرکاری دفتر میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں صرف ان لوگوں کو آنے کی اجازت ہو گی جن کے پاس کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ ہو گا۔