سنجے دت ایشوریا کو بالی وڈ میں کیوں نہیں دیکھنا چاہتے تھے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ کے سنجو بابا نے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ مقبول اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے کو فلموں میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔

انٹرویو میں سنجے دت نے بتایا تھا کہ مجھے ایشوریا کی خوبصورتی نے بے حد متاثر کیا، ایشوریا کو پہلی بار دیکھتے ہی میرے منہ سے بے ساختہ نکلا تھا کہ یہ خوبصورت خاتون کون ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میری بہنیں ایشوریا کو بہت پسند کرتی تھیں اسی لیے انہوں نے مجھے سختی سے تنبیہ کی تھی کہ میں اسے پھول نا بھیجوں، نا ہی اس کا فون نمبر لوں۔

سنجے دت کا کہنا تھا کہ میں ایشوریا کو اس انڈسٹری میں نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ اس سے ایش کے چہرے کی معصومیت ختم ہوجائے گی، یہاں بہت کام کرنا پڑتا ہے، یہ انڈسٹری اسے تبدیل کردے گی۔

اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر روڈ پر ایشوریا کو کھڑا کردیا جائے تو تمام گاڑیاں رک جائیں گی اور اس کی جگہ مجھے کھڑا کیا جائے تو سب مجھے کچل کر چلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اداکار سنجے دت اور ایشوریا رائے نے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ہم کسی سے کم نہیں' اور 2005 میں 'شبد' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

مزید خبریں :