سوشل میڈیا صارفین وینا ملک پر کیوں بھڑک گئے؟

فوٹوفائل
فوٹوفائل

اداکارہ و ماڈل وینا ملک خواتین کو مناسب لباس پہننے کا مشورہ دینے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے مردوں اور خواتین کو مشورے دیے۔

وینا نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کے حالیہ غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو سے لیے گئے بیان کا حوالہ دیا اور اس پر تبصرہ کیا۔

وینا ملک نے وزیراعظم کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوئے لکھا کہ مردوں کو چاہیے نگاہیں نیچی رکھیں اور خواتین کو چاہیے مناسب لباس پہنیں تاہم اداکارہ اپنے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار ہوگئیں۔

صارفین کی جانب سے اداکارہ کی پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اور ان کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ


مزید خبریں :