29 جولائی ، 2021
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی الیکشن نا کروانے پر پارٹی چیئرمین عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
انٹرا پارٹی الیکشن نا کروانے پر الیکشن کمیشن نے 3 جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے، شوکاز نوٹس پی ٹی آئی، کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کو جاری کیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن نا کروانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 13 جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینے میں ناکام رہے، الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کی پابند ہیں۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے 14 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نا کروانے پر کیوں نا پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دے دیں۔