Time 29 جولائی ، 2021
پاکستان

نذیرچوہان نےجھوٹی مہم چلائی، میری اور اہل خانہ کی جان کوخطرے میں ڈالا :شہزاد اکبر

وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نذیرچوہان نے ان پرجھوٹا الزام لگایا اور اس کا برملا  پرچارکیا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ  نذیرچوہان نےجھوٹی مہم چلائی، میری اورمیرےاہلخانہ کی جان کوخطرے میں ڈالا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں  نےایک عام شہری کےطورپرپولیس اورا یف آئی اے کودرخواست دی، تفتیش میں الزام ثابت ہونے پر نذیر چوہان کو گرفتارکیاگیا ہے اور اُمید ہے کہ مجھے  انصاف ملے گا۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا  کہ ہرشہری اپنےحق کےلیےکھڑا ہوگا توشدت پسند عناصر کو شکست ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی درخواست پر نذیر چوہان کو ضمانت پر رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

مزید خبریں :