دنیا
Time 29 جولائی ، 2021

امریکا کا افغانستان میں دہشتگردی کے کیمپ نظر آنےکی صورت میں کارروائی کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا نےکہا ہےکہ اگر افغانستان میں دہشت گردی کے کیمپ نظر آئے تو امریکا فوری کارروائی کرے گا۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے اردو ترجمان زید تارڑ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے پڑوسیوں پرفرض ہےکہ امن کے لیے دہشت گردوں کی مدد نہ کریں۔

زید تارڑ کا کہنا تھا کہ امن کے لیے خطے میں پاکستان کا کردار اہم ہے، امن کے لیے بھارت کے ساتھ شراکت بھی انتہائی ضروری ہے،  افغانستان کے تمام پڑوسی ممالک سےرابطے میں ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پُرتشدد واقعات افسوناک اور تشویشناک ہیں،  افغان فوج اور طالبان میں حالیہ جھڑپوں پر بھی افسوس ہے، افغان حکومت سے تعاون جاری رہے گا اور افغانستان میں ترقیاتی پروجکیٹ بھی   جاری رہیں گے۔

زید تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کابل پر طالبان کی حکومت قائم ہونا ابھی مفروضہ ہے۔

مزید خبریں :